Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف  کی شہید کی بیٹی سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے شہید کی بیٹی سے ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر شہید کی بیٹی سے ملاقات کررہے ہیں اور اس دوران وہ اپنے مسائل پاک فوج کے سربراہ کو بتارہی ہیں۔

آرمی چیف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ بچی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کون کون نوکری کرتا ہے؟

https://twitter.com/Dukhtar_E_B/status/1730099640614191377

جس پر بچی نے جواب دیا کہ ہمارے گھر پر کوئی بھی نوکری نہیں کرتا اور وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہے جس پر پاک فوج کے سپہ سالار نے جواب دیا کہ اپنی والدہ کو میرا سلام کہنا اور انہیں بتانا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی، جب تک آپ اور بھائی بڑے ہو کر اپنے کام شروع نہیں کر دیتے۔

گفتگو کے دوران بچی نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ سیلاب کے دوران ایک سیاستدان ان کے شہر میں جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہے جس پر جنرل عاصم منیر نے ایک افسر کو بلاکر ہدایت دی کہ وڈیرے کو پیغام دیں وہ پانی نہ چھوڑے۔

انہوں نے بچی کو تسلی دی کہ اب وہ آپ کے علاقے کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ خبریں