Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں میڈیا ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، اللہ نے انہیں سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے، نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے خود ملاقات کرینگے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ العزیزیہ رہفرنس فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کیخلاف فیصلہ آچکا ہے، العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے اور ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ رہفرنس مکمل ختم ہو جانا چاہیے۔

  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے اور یہ اللہ کا انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا کرینگے، ماضی میں نواز شریف کیجلاف غلط فیصلے تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں اور ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کے لیے باعث عزت ہوگا

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا، عدالتوں نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے اور عدالتی تشریح کے مطابق نہیں کرنا، 62 ون ایف کے تحت عدالتی تشریح کے بعد پارلیمان نیا قانون بنا چکی جس کو کہہں چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے جس طرح سے  سب کو اعتماد میں لے کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے اس کے بعد التوا کی باتیں ہونا افسوسناک ہے، مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے اور اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں