Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی تاہم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تتفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد اوربالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے جبکہ صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں  میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم  مری ، گلیات اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، خان پور، رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں