Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب : تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسداد اسموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے، آئندہ ہفتےکوئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ کی محکمہ تعلیم نے بھی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2024 سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں