Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کیلئے ماحولیاتی تبدیلیاں سنجیدہ مسائل ہیں،نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ماحولیاتی تبدیلیاں سنجیدہ مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنےکیلیے فنڈز کا استعمال میرٹ پر ہونا چاہیے، اہم مسئلےکیلئے ترقی یافتہ ممالک پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے،پاکستان کیلئے ماحولیاتی تبدیلیاں سنجیدہ مسائل ہیں، ماحولیاتی تبدیلی اب ایک موضوع نہیں اہم چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، ماحولیاتی بہتری کیلیے منصوبوں کو متبادل توانائی پر منتقل کررہےہیں، خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت فریم ورک پر عمل میں وقت لگ سکتا ہے، متاثرہ ملکوں کیلئے عالمی بینک کے تحت اقدامات کیے جاسکتے ہیں، ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیےکلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں