پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نورعباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو جلد ماں بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔
نامور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور با صلاحیت اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر و اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویرپوسٹ کی ، جس میں ان کے ہاتھ میں میٹھا ہے جبکہ شوہر پودوں کو پانی دینے میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن دین سے دوری کی وجہ سے نہیں ہوتا، اداکارہ زارا نور عباس
انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ’راؤنڈ 2‘ اور اس کے ساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا جس یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔
اس سے قبل زارا نور عباس کے ہاں ایک سال قبل مردہ بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اب وہ دوسرے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز کی معروف شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسد صدیقی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ ان کا پہلا بچہ پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گیا تھا جس کے بعد اہلیہ زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔
View this post on Instagram
زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر شوبز کی معروف شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی سال 2017ء میں کافی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔















