بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی احساس محرومی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، آپ ان سب کو 8 فروری کو سرپرائز دیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان میں حکومت بنی تو پبلک پارٹنرشپ سے منصوبے لائیں گے، پبلک پارٹنرشپ سے مقامی طور پر بجلی کے منصوبے لگائیں گے جبکہ ہماری حکومت آئی تو پبلک پارٹنرشپ میں گرین پارک منصوبےلائیں گے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ملک جس طریقے سے چل رہا ہےاس طریقے سے نہیں چلاسکتے، آپس کی لڑائیوں کے علاوہ کسی کے پاس وقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے وقت دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، دنیا پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلیے تیار تھی لیکن افسوس وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت اور تقسیم والی سیاست سے متعلق اب سوچنا ہوگا، جمہوری جماعتیں فیل ہونگی تو کوئی اور طاقت ہماری جگہ لے گی جبکہ اگر کوئی اور قوت جگہ لے گی تو یہ ملک کیلیے نقصان دہ ہوگا۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی، دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی احساس محرومی ہے ، ہمیں اپنا ترقیاتی پلان تبدیل کرنا ہوگا اور اگر مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل کم کرسکتے ہیں۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کاسامنا ہے،گلیشئرز پگھلنے کا اثر پاکستان پر آئے گا، گلیشئرز پگھلے تو سیلاب اور پینے کے پانی کے مسائل ہوں گے جبکہ 200یونٹس تک بجلی مفت دیں گے



















