Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی

ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے بھاری رہا مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہ آ سکی،ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضرویہ مہنگی،14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تاحال 41 فیصد سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 23فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیاز فی کلو 22 روپے 68 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد دال ماش فی کلو 3 روپے 49 پیسے، دال مسور فی کلو 1 روپے 50 پیسے سے زائد مہنگی ہو گئی ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے انڈے فی درجن ایک روپے سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر،آلو ،چینی سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 28 روپے 95 پیسے آلو کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 50 پیسے تک کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چائے کی پتی،گھی ،گندم کا آٹا بھی سستا ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ ماچس،کپڑوں سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

متعلقہ خبریں