Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ایڈز کی وباء کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، نگران وزیر صحت

نگران وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہےکہ حکومت ایڈز کی وباء کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے ساتھ مل کر اس مرض سے نجات حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈزکے مرض سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں، ہم اس کی روک تھام اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کو قابل برداشت اور باوقار انداز میں اس کے علاج کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے یہ بھی کہا کہ ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ایڈزکے خلاف تمام فریقین کی مشاورت اور تعاون سے اس مرض میں مبتلامریضوں کو نہ صرف طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے بلکہ انہیں نفسیاتی طورپر امداد بھی فراہم کریں گے۔

نگران وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ اس مرض میں مبتلا ہر مریض کو علاج کے لئے مساوی مواقع اور سہولیات اس کا بنیادی حق ہے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں