میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ ہم شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوہر موڑ اور نیپا فلائی اوور کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے نیپا فلائی اوور پر بیوٹیفیکشن کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف فلائی اورز پر بیوٹیفیکشن کے کام کو جلد مکمل کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹیفیکیشن کے کام کی تکمیل سے فلائی اوورز کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں، کراچی کو خوبصورت بنانے میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔



















