Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے چلاس سے آنے والی بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے پاک فوج کے دو شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں لیکن خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

 مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہر پاکستانی دہشت گردی ختم کرنے میں سکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق ہوگئے ہے۔

گلگت بلتستان میں واقعہ قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں