ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا۔
ایم کیو ایم کا وفد صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر و دیگر سے ملاقات کرے گا جبکہ ایم کیو ایم وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل ہونگے
حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو کل مذاکرات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق 13 اعتراضات جمع کروائے گئے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کے ایک بھی مطالبے کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم چیف الیکشن کمشنر سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو حلقہ بندیوں اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے حوالے سے تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کا امکان ہے۔



















