Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہر سیاسی جماعت اپنی خواہش کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے اور ہر سیاسی جماعت کو اپنی بات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے اپنے پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھ رہے ہیں، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں چاہتی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی ہرممکن معاونت کرے گی جبکہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں