Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے سربراہ کو نومئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، رانا ثنااللہ

سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو نومئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، نومئی کے حوالے سے تمام ریکارڈنگ موجود ہے۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی کوجیل میں ملنی والی سہولتوں پرکوئی اعتراض نہیں۔ لاڈلہ تو وہ تھا جس نےمسلم لیگ کی حکومت ختم کی، لاڈلے نے ترقی کرتے ملک کےسفر کوروکا۔ 9 مئی کو جو آرمی ہاؤس میں آگ لگی کیا لندن پلان کاحصہ تھا؟

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے سے کہہ رہےہیں اگرگرفتاری کی تو فلاں فلاں جگہ احتجاج کرنا۔ ایک جھوٹاشخص کہتاتھاامریکہ نےسازش کرکےمیری حکومت گرائی، کیا لندن میں بیٹھ کرکسی نےمجبورکیاکہ تقریریں کرو،گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کس کے کہنے پرکیاآپ نے؟ جناح ہاؤس میں جس نے آگ لگائی وہ کس کا رشتے دارہے؟ یہ بتائیں کہ آپکے خلاف سازش ہوئی یا پھر خود ذمےدار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات ہونگے، ن لیگ جیتےگی، 21نومبرکوجووعدہ نواشریف نےعوام سے کیا پورا ہوگا، فضل الرحمان کے ساتھ الیکشن اتحاد کاحتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سیاسی جماعتوں سےبات چیت ہوسکتی ہے، بدھ کو بلوچستان کے امیدواروں کا انٹرویوہوگا۔

راناثنا اللہ نے مذید کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیاتومہنگائی کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان دوبارہ خوشحالی کی منزلیں طے کرےگا،
نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے،سندھ بھی جائیں گے، ن لیگ پوری طرح سے الیکشن کےلیے تیار ہے، دانیال عزیز ہمارے بھائی ہیں ایک صوبائی حلقے کےٹکٹ پر ناراضی ہے۔

متعلقہ خبریں