امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری سیاسی اسموگ کے خاتمے کا دن ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مرکز اسلامی پشاور میں انتخابی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج چاروں طرف مایوسی ہے لیکن امید کی کرن اب بھی جماعت اسلامی کی صورت میں موجود ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، جعرافیہ کو بھی قبضہ مافیا نے تباہ کیا، 8 فروری ان دہشت گردوں سے چھٹکارے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گردوں کی وجہ سے عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا۔آج سوا دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہے، دس کروڑ سے زائد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ اپنے اندر موجود سیاست دان ہے،الیکشن کے دوران بار بار عوام کو نئے نعروں کے ساتھ دھوکہ دیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن میں جنات تو نہیں یہی اشرفیہ ملوث ہے،یہ حکمران ووٹ عوام سے لیتے ہے اور آئی ایم ایم اور ورلڈ بینک کے ٹیکٹیشن پر چلتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ 76 سالوں سے پاکستان پر قبضہ مافیا نے تسلط قائم کر رکھا ہے، سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن میں ہمارے سیاست دان ملوث ہیں انہوں نے پاکستان کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام کرپٹ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 8 فروری سیاسی اسموگ کے خاتمے کا دن ہوگا، سراج الحق انتخابات میں عوام ملک بچانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔



















