ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔
اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09،سکردو منفی 06، کالام منفی 04،گلگت، ہنزہ، گوپس اورقلات میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



















