Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کیلئے فنڈز جاری

وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ملک میں آئندہ انتخابات کیلئے 17.4 ارب روپے جاری کردیے گئے۔ 

وزارتِ خزانہ کے مطابق جولائی 2023 میں الیکشن کمیشن کیلئے 10 ارب روپے جاری کیے گئے تھے، وزارت خزانہ نے ملک میں عام انتخابات کیلئے اب تک 27.4 ارب روپے جاری کیے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ الیکشن کمیشن کو درکار فنڈز بروقت جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ بجٹ میں عام انتخابات 2024 کےلیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے مختص شدہ رقم ریلیزکرنے میں ناکامی پر نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ خبریں