Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف نوید اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ تقریب کا انعقاد کراچی میں نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں کیا گیا جس میں امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

نیول چیف نوید اشرف نے مزید کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین، اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام  دینے کی صلاحیت رکھے گا۔

 یاد رہے کہ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version