راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہی پاکستان کی تقدیربدل سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی مقبول عوامی جماعت ہے، دوسری پارٹی کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو جبکہ پیپلز پارٹی کا بیانیہ ووٹ سے عزت لو۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں آچکی ہے ، جنرل الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں شفاف الیکشن ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عوام سے بات ہوگئی ہے، بلاول بھٹو زرداری بھاری اکثریث سے انشاءاللّه پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے سامنے جو سب سے جو بڑا ٹاسک ہے وہ صاف،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔
سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کوئی ابہام نہیں 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں جبکہ خواہش اور درخواست ہے کہ یہ الیکشن متنازع نہ ہوں۔



















