Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا ، سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں