Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیر ستان ؛ دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں