Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان؛ شہید سپاہی احمد علی کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی احمد علی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 05 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی احمد علی (عمر، 26 ساکن ضلع چارسدہ) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے چارسدہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی، سپاہی احمد علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں