محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ سندھ محمد احمد شاہ سے نگراں وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبائی وزیر رعنا حسین نے آرٹس کائونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کو نگراں صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔
صوبائی وزیر رعنا حسین نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کو فروغ دینے کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کا کردار بہت اہم ہے، صوبائی حکومت کی کاکردگی اور مختلف معاملات پر عوامی آگہی کی ذمہ داری انفارمیشن ڈپارٹمینٹ کی ہوتی ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانا بہت ضروری ہے، نگراں حکومت کا عرصہ بھلے ہی مختصر ہے، مگر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور مثت آگہی ہے حوالے سے اپنی ذمہ داری ہو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کروں گا۔



















