Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طاہر اشرفی کا کل یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کل یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق اسلام آباد کے گرجا گھر میں مسلم اور مسیحی رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں مشترکہ طورپر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کل یوم جمعہ بطور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی کی جارہی ہے، بعض قووتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان فلسطین سے پیچھے ہو جائے لیکن ہمارے دل بہت دکھی ہیں ، ہم غم زدہ ہیں جبکہ پاکستان کے تمام ادارے اس وقت کوشاں ہیں کہ جلد از جلد یہ جنگ بند ہو اور وہ وقت قریب آئے کہ جنگ بندی کے بعد فلسطین جا کر شکرانے کے نوافل ادا کروں۔

گرجا گھر کے فادر سرفراز نے کہا کہ مذاہب کہیں اور کسی صورت میں بھی قتل عام کی اجازت نہیں دیتے،غزہ بمباری میں گرجا گھر بھی اسی طرح نشانہ بن رہے ہیں جس طرح مساجد نشانہ بن رہی ہیں۔ یہودی مذہب کے دینی پیشوا بھی اسرائیلی حملوں کو ناجائز قرار دے رہے ہیں جبکہ گرجا گھروں میں جنگ بندی اور امن کے لئے بھی دعائیں کرائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں