Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی 8 فروری کو سرپرائز دینےکیلئے تیارہے، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 8 فروری کو سرپرائز دینےکیلئے تیارہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کسی جماعت سے اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی قومی اسمبلی کی61سیٹیں ہیں، پیپلزپارٹی 50سےزائد نشستیں جیتے گی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اپنا قد بڑھانےکیلئے ن لیگ والے بلاول پر تنقید کررہے ہیں، ایک دوسرےکو نیچاد کھانےکی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کو پذیرائی مل رہی ہے، پیپلزپارٹی 8 فروری کو سرپرائز دینےکیلئے تیارہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ 2018میں لیاری سے بلاول بھٹو کو ہرانےکیلئےحربے استعمال ہوئے، الیکشن میں لیاری سے منفرد نتیجہ آئےگا، یاد رکھیں الیکشن میں فیصلہ ووٹرز کریں گے۔

متعلقہ خبریں