Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرٹ پرعمل کے بغیرمسائل حل نہیں کرسکتے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملک کی تاریخ رہی ہے، آزادی اظہاررائے کو مثبت اورتعمیری ہونا چاہیے۔

کراچی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میرٹ نہیں لائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔  پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوبرابرکےحقوق حاصل ہیں۔

انوارالحق نے طلبہ سے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملک کی تاریخ رہی ہے۔ آزادی اظہاررائے کو مثبت اورتعمیری ہونا چاہیے، ریاست میں احتساب اورقانون پرعملدرآمد کا طریقہ موجود ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو چیلنجزدرپیش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے90ہزارکے قریب شہدا ہیں، ہم بھارت سے3 جنگیں لڑچکے ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ طلبا سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کےقریب رہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر اہم ترین علاقہ ہے، گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ اور ہمیشہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں