کثیر الملکی مشترکہ فوجی مشقوں فجرالشرق پنجم کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیرالملکی مشترکہ فوجی مشقوں فجرالشرق پنجم کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس کے دوران شرکاء دوست ممالک کی سپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا۔



















