Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا، وہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئےتھے۔

پارٹی چھوڑنے کے بعد شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں ، معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے 2 ڈھائی سال بہت مشکل رہے، اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ شوکت ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔ وہ 2008 سے 2010 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے ہیں۔

ابتائی طور پر انہوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں جبکہ 2009 میں سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں