میرضیاء اللہ لانگو نےکہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے
انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ عوام کے پاس ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے مشکور ہیں جنہوں نے پیغام بیجھا، دونوں قائدین نے پیغام میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
میرضیاء اللہ لانگو نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نواز شریف، شہباز شریف نے بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا پیغام بھیجا، تمام پارٹیوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ہماری اپنی پارٹی موجود ہے۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انشا اللہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آئےگی۔



















