Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح باغ کو ماڈل پارک بنانے کے لئے کوشاں ہیں،محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ جناح باغ کو ماڈل پارک بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سفاری زو پارک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاری پارک لاہور کو سنگا پور سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی سفارشات کے مطابق ہاتھی سفاری پارک میں رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شیروں اور دیگر جانوروں کے لئے بہترین صفائی کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں نئے جانور لائے جارہے ہیں، سفاری پارک کی اپ گریڈیشن 31جنوری تک مکمل کرلی جائے گی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کا پلان انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر طے کیا ہے، بوٹ سفاری، لائن سفاری اور جانوروں کے لئے سفاری علیحدہ علیحدہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاری پارک کی اپ گریڈیشن عالمی معیار کے مطابق کی جارہی ہے، ہمارے ملک میں جانوروں کے لئے ایس او پیز فالو نہیں ہوتے،ہم اب ایس او پیز کو یقینی بنا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ چائنہ سے پانڈا لانے کی کوشش کررہے ہیں، جانوروں کو بہترین علاج اور خوراک کی سہولت دی جائے گی، اگر کوئی شہری ایڈونچر کے لئے سیڑھی لگا کر شیروں کے پنجرے میں آجائے تو قصور سکیورٹی کا نہیں بنتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری جانوروں کے ممنوعہ علاقے میں جانے سے گریز کریں، ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی اگر ہوتی تو کارروائی ہوچکی ہوتی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ جناح باغ کو ماڈل پارک بنانے کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب میں ہسپتالوں کے 15ملین اسکوائر فٹ علاقے پر کنسٹرکشن کی جارہی ہے، 6ملین سکوائر فٹ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے اسپتالوں کا ہے۔

متعلقہ خبریں