Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرشی مال کے متاثرین کو ان کا حق دلوائیں گے،حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عرشی مال کے متاثرین کو ان کا حق دلوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عرشی مال کے متاثرین سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت عرشی مال کے باہر کھڑا ہو، میرے ساتھ یہاں متاثرین موجود ہیں جن کی مکمل جمع پونجی یہاں جل چکی ہے، افسوس کی بات ہے سیاستدان آرہیں ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سے ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ ان متاثرین کے لیے ٹیکس کے پیسوں سے مدد کی جائے، متاثرین کے لیے ہم حکومت کا پیچھا کریں گے جبکہ ہم دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے لیکن ان متاثرین کا حق دلوائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ پندرہ سال سے اس شہر پر پیپلز پارٹی حکومت میں ہے اور ان کے ساتھ ایم کیو ایم اتحادی حکومت میں ہے لیکن ان سب کے باوجود وقت پر رسپانس نہیں دیا جاتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ میں جس وقت یہاں پہنچا اس وقت آگ بجھائی جارہی تھی، میں میڈیا سے درخواست کرتا ہو کہ میرے ساتھ چلے، فائر برگیڈ کے اسٹیشن جارہا ہو جہاں کئی گاڑیاں خراب کھڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں