عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصول میں 10 دن توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ پانچ سال کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصول میں 10 دن توسیع کا اعلان کیا، اسپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے،عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے حجِ بدل پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قرار دے دیا گیا، اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔



















