چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کی عملداری کیلئے پی ایم ایس اے کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نے اس موقع پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی، ملکی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار کو سراہا اور پی ایم ایس اے کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔



















