Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان کون ہوگا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کے لیے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیزن 9 کے لیے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’’پی ایس ایل 9 میں بھی ہمارے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے‘‘۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ پہلے سیزن سے ہی ٹیم کے کپتان ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم بولر نسیم شاہ نے ٹیم کو خیرباد کہتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابرار احمد نے ٹیم کو جوائن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں