Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں ،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، جنوبی وزیرستان میں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے ساتھ ریاستی اہلکار بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ میں شہادتیں 80 تک پہنچ گئی ہیں لیکن اس تمام تر صورت حال کے باوجود ہم کہتے رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن چاہئیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ ن لیگ کے ساتھ مخلوط حکومت کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو بڑا سودا نہیں، ہمیں الیکشن ضرور چاہیے مگر شفاف الیکشن کا ماحول بھی چاہیے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کے ووٹ اندراج کیے گئے ہیں تو یہ تو مزید تحقیق طلب مسئلہ بن گیا ہے اس پر تحقیق کی جائے، اگر بیرون ملک سے ہمارے ووٹوں میں داخل ہوگئے ہیں تو ان کا تصفیہ ہونا چاہیے، افغان ووٹرز کی تحقیقات کی جائیں۔

متعلقہ خبریں