انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ مستحکم افغانستان خطےکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور مذاکرات ریاست کااختیار ہے، ریاست جب چاہے دونوں کو استعمال کرسکتی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست کے خلاف تشدد کا راستہ اپنائیں گے تو وہ غیرقانونی ہے، دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کئےجاسکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملوں کا افغان حکومت اور ہمیں علم ہے، ہمارے مختلف محکمے افغان عبوری حکومت سے بات کررہے ہیں، افغان حکومت سے زیادہ تعاون چاہیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ مستحکم افغانستان خطےکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین سےحملے ہورہے ہیں، افغان حکومت کی جانب سےاقدامات کرناہوں گے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے ، نگراں وزیراعظم
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے، صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔۔ دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو#BOLNews #AnwarulHaqKakar pic.twitter.com/GXJmSuJma1
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 13, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں ، ہمارےکئی ہزار جوان شہید ہوچکے اور کئی ہزار تیار ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سی ایم ایچ میں جوانوں کوحوصلہ دینےگیا تھا انہوں نے مجھےحوصلہ دیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے، صرف اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہے ہیں، دہشتگرد ایک حملہ کریں گے تو ہم10 قدم بڑھائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہےگی، حملہ آور سن لیں یہ جنگ آپ کے ہارنے تک جاری رہےگی۔



















