پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے بولان میل بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ اور کوئٹہ بلوچستان کے لئے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی ڈاؤن بولان 25 دسمبر 2023 سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بوگیوں اور پاور وینز کی کمی کی وجہ سے بولان میل کو مکمل بحال نہیں کیا جارہا ہے۔بولان میل صرف ایک ریک کے ساتھ مختلف دنوں میں کراچی اور کوئٹہ کے لیے چلائی جائے گی۔
یاد رہے پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن پشاور پہنچے گی۔
عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔



















