Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ حماس کی فلسطین کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، اسرائیل آج فلسطین میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

اپنے بیان میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں