Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے عوامی اعتمادکی حامل مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی، الیکشن کے بروقت انعقاد سے دہشت گردی پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سابقہ سبھی صاحبانِ اقتدار کی کارکردگی صفر ہے، موجودہ الیکشن میں حکمرانوں کے پاس کوئی بیانیہ نہیں، یہ مزید باریاں چاہتے ہیں تاکہ قوم کو اپنی کارکردگی بتائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بدامنی کے عفریت سے ہرشہری پریشان حال ہے، قوم سے دھوکہ کرنے والوں کو موجودہ الیکشن میں حساب دینا ہوگا جبکہ امن، ترقی و خوشحالی نظریہ پاکستان کی پیروی سے ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں