Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامداوررئیر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک نے 1992 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں