سینئرترین جج جسٹس سردارطارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس سردارطارق مسعود چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائینگے، جسٹس طارق مسعود دو ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سر انجام دینگے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی دو ہفتوں کیلئے بیرون ملک جائیں گے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے بیرون ملک روانگی کے دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔



















