Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

مظفرآباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پررکھتےہیں، کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

نگراں وزیراعظم نے نیوزکانفرسن میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں، چاہتےہیں حریت قیادت کو فی الفوررہا کیا جائے۔

انوارالحق کاکڑ نے مذید کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے، جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے۔

متعلقہ خبریں