نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول 14 روپے اور ڈیزل 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔ #BOLNews #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/D61WedAJqK
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 15, 2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری نگران وزیر اعظم انوار الحق نے دی، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
The new prices of Petroleum Products for the fortnight starting from 16th December, 2023, as recommended by Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA). pic.twitter.com/ouNPFx6LfM
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 15, 2023
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔



















