لاڑکانہ میں الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات پر ڈویژن کے تمام اضلاع کے ریٹرننگ آفیسز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں ضلع لاڑکانہ، کندھکوٹ کشمور، شکارپور، جیکب آباد اور قمبر شھدادکوٹ کے ریٹرننگ افسران نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کی تربیتی ورکشاپ کل بھی جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ ریوینیو کے عملے کو پولنگ کے روز ووٹنگ کے عمل، ووٹس کی گنتی، اور شکایات کے حوالے سے تربیت دی گئی، ڈویژن کے پانچ ضلع ریٹرننگ افسران کی تربیتی ورکشاپ 19 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسروں (آر اوز) کی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا، اس شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ آٹھ فروری کو پولنگ ہوگی۔



















