رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے نوازشریف کے دور میں دہشتگردی کاخاتمہ کیا جبکہ نوازشریف نے اپنے دور میں ملک کے عوام کوخوشخالی دی، ہرکوئی کہہ رہا ہے یہ الیکشن ن لیگ جیتے گی
انہوں نے کہا کہ 2017میں ڈالر سستا اور ملک ترقی کر رہا تھا جبکہ 2017میں ڈالر108 اور پٹرول 65روپے لٹر تھا،2017میں دنیا کہہ رہی تھی پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پالیا۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ 2012 اور13 میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ملک کے بڑے مسئلے تھے، جو کہتے ہیں جیلوں میں ڈالوں گا وہ خود اس کا شکار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ارب ڈالرکے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑیں، سی پیک کے ذریعے40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نوازشریف لایا اور جب سی پیک آرہا تھا اس وقت کچھ لوگ دھرنے دے رہے تھے جبکہ چین کے صدر کا دورہ ان کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا۔
رانا ثناء اللہ نےکہا کہ 2018 میں مشکل حالات تھے، 2018میں جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، اس آدمی نے ملک میں “نہیں چھوڑوں گا”پالیسی چلائی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شخص کے اس رویےکی وجہ سے ملک بدحال ہوگیا، اس شخص نے 9مئی کو اداروں پر حملہ کیا اور اب لیول پلیئنگ فیلڈمانگ رہے ہیں، سیاسی احتجاج اور سیاسی کارکنوں کی تحریکوں کی ایک حد ہوتی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی لیکن انکے لیڈر نے ریڈلائن کراس کرائی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کی یہ مطلب نہیں کہ ملکی دفاعی اداروں پر چڑھ دوڑیں ، اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جاسکتا، احتجاج کے نام پر حد سے تجاوز کرنیوالوں کو معافی نہیں ملے گی جبکہ ن لیگ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدموں کے بعد ہمیں جیلوں تک بھیجا گیا، اپنے گناہوں کی وجہ سے جیل میں ہیں لیکن وہاں ہرسہولت دی گئی اور دورہ امریکہ پر اس شخص نے کہا تھا جیل میں نوازشریف کا اےسی اتاردوں گا۔



















