Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں اہم تحریر

نگراں وزیراعظم نے برطانوی اخبارٹیلی گراف میں غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے خصوصی تحریرمیں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں میں آئرلینڈکی آبادی کے برابرتارکین وطن آئے۔

ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی اہم اور خصوصی تحریری میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےفراخدلی سےتارکین وطن کی اتنی بڑی تعدادکوسنبھالاہے، مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے، تارکین وطن کورضاکارانہ طورپررجسٹریشن، وطن واپسی کےمواقع فراہم کیے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یہ کہنابالکل غلط ہے کہ پاکستان نےجلدبازی سےکام لیا، بہت سےغیرقانونی لوگ بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کوئی ٹیکس نہیں دیتے۔ یہ لوگ انڈرورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگست2021سے16افغان شہریوں نےپاکستان میں خودکش حملےکیےہیں، غیرقانونی مقیم افرادکےانخلاکی پاکستان پالیسی سےمتعلق غلط معلومات ہے۔ سوشل میڈیا پربے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے۔

خصوصی تحریری میں انوارالحق کاکڑنے کہا کہ تارکین وطن سےاحترام کےساتھ برتاؤکرنےکےسخت احکامات ہیں، ہم نے تقریباً 79 ٹرانزٹ مراکز قائم کیے ہیں، مراکز میں مفت کھانا، پناہ گاہ، طبی سہولیات فراہم کررہےہیں۔

نگراں وزیراعظم نے تحریرمیں کہا کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی ودیگرممالک بھی تارکین وطن کےمسائل سےدوچار ہیں، بڑی تعداد میں ملک میں جگہ دے کرقومی سلامتی پرمزیدسمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ہمارا مقصدپاکستان کومحفوظ، پُرامن اورخوشحال بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں