مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی و سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی سےانتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈکی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران قائد مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ کراچی والےتیاری کریں، شہبازشریف آپ کےپاس آرہےہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کراچی کےتنظیمی عہدیداروں کوانتخابی مہم ترتیب دینےکی ہدایت کردی ہے۔ کراچی سےقومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں سےالیکشن میں حصہ لیں گے۔
اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے لاہورمیں صوبہ سندھ اور کراچی سے امیدواروں کے انتخاب کے لیے منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ بیٹوں سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکالنامقصود تھا، ایک شخص کو لانے کیلئے مجھے نکالا گیا۔ میں 1999میں صبح وزیراعظم تھا، شام میں ہائی جیکربن گیا؟
خبر کی تفصیل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔



















