Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ نے پنجاب بھر سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت بھی کی گئی۔

اجلاس میں نیر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر ، قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہجہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا ، چوہدری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں