Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیوایم کا سندھ کی زکوٰۃ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ

کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے سندھ کی تمام زکوٰۃ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے سندھ کی تمام زکوٰۃ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے خط میں لکھا کہ محکمہ زکوٰۃ میں سیاسی بھرتیاں فوری ختم کی جائیں، سیاسی وابستگی والے تمام محکموں کے سربراہان کو فوری ہٹائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوامی شکایات ہیں کہ عہدیداران اپنے من پسند افراد میں زکوۃ فنڈز تقسیم کرتے ہیں، من پسند افراد میں فنڈز کی تقسیم دھاندلی کے زمرےمیں آتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے خط میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں