بجلی صارفین ایک بار پھر سے اضافی بوجھ کیلئے ہو جائیں تیار ہوجائیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست دائر کر دی۔
قیمتوں میں اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کرے گی۔
اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے رہی جبکہ پانی سے 36.50 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.8 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نومبر میں جوہری ایندھن سے20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبر میں درآمدی کوئلے سے 6.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے9.21، درآمدی ایل این جی سے10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔



















